مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واشنگٹن کی جانب سے تہران کو دی جانے والی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سے کوئی درخواست کی گئی تو افغان عوام اپنی استطاعت کے مطابق ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور صہیونی حکومت کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ میں تہران فاتح رہا تھا اور اگر امریکہ نے حملہ کیا تو بھی ایران ہی کامیاب ہوگا۔
طالبان حکومت کے اس عہدیدار نے ایران کو مضبوط اور باصلاحیت ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران حق پر ہے اور اسے اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت نے امریکہ کی حمایت سے رواں سال خرداد کے مہینے میں ایران پر حملہ کیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سخت جواب کے نتیجے میں صہیونی حکومت اپنے اعلان کردہ مقاصد سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی اور جنگ بندی قائم ہوئی۔
امریکہ نے ایران کی عسکری صلاحیت اور قومی یکجہتی کو دیکھتے ہوئے اختلافی امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
آپ کا تبصرہ